13 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعودالفیصل سے منسوب بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کیا ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ایران کی جانب سے ایٹم بم حاصل کرنے پر مبنی سعودالفیصل کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انکے بیان کو بے بنیاد قرار دیا اور اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا جوہری پروگرام ، پرامن مقاصد کےلئے ہے ۔جناب مہمانپرست نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، این پی ٹی کے تحت تمام بین الاقوامی معاہدوں کا پابند ہے اور اس حوالے سے تشویش کی کوئی گنجائش نہیں ۔

.......

/169